🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 193* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(84) دعا استخارہ پڑھتے ہوئے چند باتوں کا خیال رکھیں:*
دعا پڑھتے ہوئے جب ھٰذاالامر پر پہنچے تو دونوں جگہ اس کام کا دل میں دھیان جمائے جس کے لیے استخارہ کر رہا ہے یا دعا پوری پڑھنے کے بعد اس کام کا ذکر کرے۔ دعا کے شروع اور اخیر میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی حمد و ثناء اور درود شریف بھی ملالے، اور اگر عربی میں دعا نہ پڑھی جا سکے تو اردو یا اپنی مادری زبان میں اس مفہوم کی دعا مانگے۔
*(85) نماز پڑھنے کا موقع نہ ہو تو استخارہ کیسے کرے؟*
اگر کسی وجہ سے نماز پڑھنے کا موقع نہ ہو تو صرف دعا کے ذریعہ بھی استخارہ ہوسکتا ہے یعنی پوری توجہ کے ساتھ دعا استخارہ پڑھ لی جائے۔
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا:2/471
(2) کتاب المسائل:1/511
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━