🌻 مسجد کے صحن میں نماز ادا کرنے کا حکم


 🌻 مسجد کے صحن میں نماز ادا کرنے کا حکم


📿 مسجد کے محراب کی بجائے صحن میں نماز ادا کرنے کا حکم:
اگر کسی وجہ سے مسجد کے محراب کی بجائے مسجد کے صحن میں نماز ادا کرنے کی ضرورت محسوس ہو تو یہ جائز ہے، البتہ اس میں اس بات کی رعایت کی جائے کہ امام محراب کی سیدھ میں کھڑا ہو تاکہ دائیں بائیں دونوں جانب صفیں برابر رہیں یا امام صفوں کے وسط اور بیچ میں کھڑا ہو کہ دائیں بائیں کی مقدار برابر ہو۔ 
(امداد الفتاوٰی)
☀️ الفتاوى الهندية:
وَيَنْبَغِي لِلْإِمَامِ أَنْ يَقِفَ بِإِزَاءِ الْوَسَطِ فَإِنْ وَقَفَ فِي مَيْمَنَةِ الْوَسَطِ أَوْ فِي مَيْسَرَتِهِ فَقَدْ أَسَاءَ؛ لِمُخَالَفَةِ السُّنَّةِ. (الْبَابُ الْخَامِسُ فِي الْإِمَامَةِ: الْفَصْلُ الْخَامِسُ فِي بَيَانِ مَقَامِ الْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ)

✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم 
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی