🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 188* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(78) نمازِ استسقاء کے چند مستحبات:*
نمازِ استسقاء میں درج ذیل امور کا اہتمام کرنا مستحب اور پسندیدہ ہے:
(۱) جب استسقاء کی ضرورت ناگزیر ہو تو امام نمازِ استسقاء سے پہلے لوگوں کو تین دن روزہ رکھنے اور توبہ و استغفار کرنے کا حکم دے، پھر چوتھے دن سے نمازِ استسقاء شروع کرے۔
(۲) نمازِ استسقاء کے لیے لوگ پیدل چل کر جائیں۔
(۳) اس دن نئے کپڑے کے بجائے دھلے ہوئے یا پیوند لگے ہوئے کپڑے پہنیں۔
(۴) اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اور خشوع و خضوع ظاہرکریں اور ندامت کے مارے سروں کو جھکائے رکھیں، فضول بات چیت اور ہنسی مذاق اور ٹھٹھول نہ کریں۔
(۵) ہر دن نماز کے نکلنے سے پہلے کچھ صدقہ و خیرات کریں۔
(جاری ہے )
📚حوالہ:
(1) درمختار مع الشامی زکریا:3/72
(2) طحطاوی علی المراقی طبع کراچی 300
(3) کتاب المسائل:1/507
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━