━━❰・ *پوسٹ نمبر 186* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(74) امام کا چادر وغیرہ پلٹنا:*
استسقاء کے خطبہ کے دوران امام کے لیے چادر کو اُلٹنا پلٹنا سنت سے ثابت ہے،دراصل یہ حالت کے بدلنے کے لیے نیک فالی کے طور پرہے، اور چادر بدلنے کی کیفیت یہ ہے کہ نیچے کا حصہ اوپر کی جانب یا دائیں جانب کو بائیں جانب اور بائیں جانب کو دائیں جانب کرے، یا اندرونی حصہ باہر اور باہری حصہ اندر کرے، الغرض جس طرح بھی اُلٹنا پلٹنا ممکن ہو تو اس کو عمل میں لائے،حتی کہ اگر کوٹ وغیرہ پہنے ہو تو ظاہری حصہ اندر کی طرف اور استر کا حصہ باہر کر دے۔
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا:3/71
(2) حلبی کبیر:429
(3) کتاب المسائل:1/506
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━