ⲯ🌹﹍︿🕌﹍︿﹍🕋-سورہ-یوسف آیت نمبر 76🕋﹍ⲯ﹍🌹ⲯ🌹﹍︿🕌﹍☼
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ
فَبَدَاَ بِاَوْعِیَتِهِمْ قَبْلَ وِعَآءِ اَخِیْهِ ثُمَّ اسْتَخْرَجَهَا مِنْ وِّعَآءِ اَخِیْهِ١ؕ كَذٰلِكَ كِدْنَا لِیُوْسُفَ١ؕ مَا كَانَ لِیَاْخُذَ اَخَاهُ فِیْ دِیْنِ الْمَلِكِ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١ؕ نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنْ نَّشَآءُ١ؕ وَ فَوْقَ كُلِّ ذِیْ عِلْمٍ عَلِیْمٌ
ⲯ🌹﹍︿🕌﹍︿﹍🕋 لفظی ترجمہ 🕋﹍ⲯ﹍🌹ⲯ🌹﹍︿🕌﹍☼
فَبَدَاَ : پس شروع کیا بِاَوْعِيَتِهِمْ : ان کی خرجیوں (بوروں) سے قَبْلَ : پہلے وِعَآءِ : کر جی (بورا) اَخِيْهِ : اپنا بھائی ثُمَّ : پھر اسْتَخْرَجَهَا : اس کو نکالا مِنْ : سے وِّعَآءِ : بورا اَخِيْهِ : اپنا بھائی كَذٰلِكَ : اسی طرح كِدْنَا : ہم نے تدبیر کی لِيُوْسُفَ : یوسف کے لیے مَا كَان : نہ تھا لِيَاْخُذَ : وہ لے سکتا اَخَاهُ : اپنا بھائی فِيْ : میں دِيْنِ الْمَلِكِ : بادشاہ کا دین اِلَّآ : مگر اَنْ : یہ کہ يَّشَآءَ اللّٰهُ : اللہ چاہے نَرْفَعُ : ہم بلند کرتے ہیں دَرَجٰتٍ : درجے مَّنْ : جو۔ جس نَّشَآءُ : چاہیں ہم وَفَوْقَ : اور اوپر كُلِّ : ہر ذِيْ عِلْمٍ : صاحب علم عَلِيْمٌ : ایک علم والا
ⲯ🌹﹍︿🕌﹍︿﹍🕋 ترجمہ 🕋﹍ⲯ﹍🌹ⲯ🌹﹍︿🕌﹍☼
شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے
چنانچہ یوسف نے اپنے (سگے) بھائی کے تھیلے سے پہلے دوسرے بھائیوں کے تھیلوں کی تلاشی شروع کی، پھر اس پیالے کو اپنے (سگے) بھائی کے تھیلے میں سے برآمد کرلیا۔ (49) اس طرح ہم نے یوسف کی خاطر یہ تدبیر کی۔ اللہ کی یہ مشیت نہ ہوتی تو یوسف کے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ بادشاہ کے قانون کے مطابق اپنے بھائی کو اپنے پاس رکھ لیتے، اور ہم جس کو چاہتے ہیں، اس کے درجے بلند کردیتے ہیں، اور جتنے علم والے ہیں، ان سب کے اوپر ایک بڑا علم رکھنے والا موجود ہے۔ (50)
ⲯ🌹﹍︿🕌﹍︿﹍🕋 تفسیر 🕋﹍ⲯ﹍🌹ⲯ🌹﹍︿🕌﹍☼
49: پہلے دوسرے بھائیوں کی تلاشی اس لیے شروع فرمائی تاکہ تلاشی غیر جانب دار نہ سمجھی جائے۔
50: یہ سارے بھائی خوشی خوشی یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم نے اپنا مقصد پالیا۔ لیکن ان کو یہ علم نہیں تھا کہ چلتے چلتے کیا ہونے والا ہے ؟ کوئی شخص کتنے ہی بڑے علم کا دعویٰ کرتا ہو اللہ تعالیٰ کا علم اس پر یقیناً فائق ہے۔