░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 159 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 159* ・❱━━━
        *سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*

 *(14) سنن موکدہ کے قعدہ اولیٰ میں درودشریف نہ ملائیں* 
چاررکعت والی سننِ موکدہ (جیسے ظہر سے قبل اور جمعہ سے پہلے اور بعد کی چار چار سنتیں) میں قعدہ اولی میں التحیات کے بعد درود شریف اور دعائیں نہ ملائیں، اسی طرح تیسری رکعت میں کھڑے ہوکر ثنا نہ پڑھیں۔

 *(15) صلوٰۃ التسبیح کے ساتھ سنتِ جمعہ کی نیت* 
اگر کوئی شخص جمعہ کے دن بعد زوالِ شمس صلوٰۃ التسبیح پڑھنا چاہے اور اس میں سنتِ جمعہ کی نیت بھی کرے تو قواعدِ فقہ کے مطابق اس کی سنتِ جمعہ ادا ہوجائے گی، اس لیے کہ سنت کی ادائیگی کے لئے مطلق نماز کی نیت کافی ہے،لہذا  اگر صلٰوۃ التسبیح کے ساتھ سنتِ جمعہ کی نیت کرلی جائے تو سنت ادا ہوجائے گی۔

📚حوالہ:
(1) درمختار مع الشامی زکریا :2/456
(2) شرح الحموی علی الاشباہ  زکریا:147
(3)  کتاب المسائل:1/487:486
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی