ⲯ🌹﹍︿🕌﹍︿﹍🕋 سورہ یوسف آیت نمبر 36🕋﹍ⲯ﹍🌹ⲯ🌹﹍︿🕌﹍☼
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ
وَ دَخَلَ مَعَهُ السِّجْنَ فَتَیٰنِ١ؕ قَالَ اَحَدُهُمَاۤ اِنِّیْۤ اَرٰىنِیْۤ اَعْصِرُ خَمْرًا١ۚ وَ قَالَ الْاٰخَرُ اِنِّیْۤ اَرٰىنِیْۤ اَحْمِلُ فَوْقَ رَاْسِیْ خُبْزًا تَاْكُلُ الطَّیْرُ مِنْهُ١ؕ نَبِّئْنَا بِتَاْوِیْلِهٖ١ۚ اِنَّا نَرٰىكَ مِنَ الْمُحْسِنِیْنَ
ⲯ🌹﹍︿🕌﹍︿﹍🕋 لفظی ترجمہ 🕋﹍ⲯ﹍🌹ⲯ🌹﹍︿🕌﹍☼
وَدَخَلَ : اور داخل ہوئے مَعَهُ : اس کے ساتھ السِّجْنَ : قید خانہ فَتَيٰنِ : دوجوان قَالَ : کہا اَحَدُهُمَآ : ان میں سے ایک اِنِّىْٓ : بیشک اَرٰىنِيْٓ : بیشک میں دیکھتا ہوں اَعْصِرُ : نچوڑ رہا ہوں خَمْرًا : شراب وَقَالَ : اور کہا الْاٰخَرُ : دوسرا اِنِّىْٓ اَرٰىنِيْٓ : میں دیکھتا ہوں اَحْمِلُ : اٹھائے ہوئے ہوں فَوْقَ : اوپر رَاْسِيْ : اپنا سر خُبْزًا : روٹی تَاْكُلُ : کھا رہے ہیں الطَّيْرُ : پرندے مِنْهُ : اس سے نَبِّئْنَا : ہمیں بتلائیے بِتَاْوِيْلِهٖ : اس کی تعبیر اِنَّا نَرٰىكَ : بیشک ہم تجھے دیکھتے ہیں مِنَ : سے الْمُحْسِنِيْنَ : نیکو کار (جمع)
ⲯ🌹﹍︿🕌﹍︿﹍🕋 ترجمہ 🕋﹍ⲯ﹍🌹ⲯ🌹﹍︿🕌﹍☼
شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے
اور یوسف کے ساتھ دو اور نوجوان قید خانے میں داخل ہوئے۔ (24) ان میں سے ایک نے (ایک دن یوسف سے) کہا کہ : میں (خواب میں) اپنے آپ کو دیکھتا ہوں کہ میں شراب نچوڑ رہا ہوں۔ اور دوسرے نے کہا کہ : میں (خواب میں) یوں دیکھتا ہوں کہ میں نے اپنے سر پر روٹی اٹھائی ہوئی ہے (اور) پرندے اس میں سے کھا رہے ہیں۔ ذرا ہمیں اس کی تعبیر بتاؤ، ہمیں تم نیک آدمی نظر آتے ہو۔
ⲯ🌹﹍︿🕌﹍︿﹍🕋 تفسیر 🕋﹍ⲯ﹍🌹ⲯ🌹﹍︿🕌﹍☼
24: روایات میں ہے کہ ان دونوں میں سے ایک بادشاہ کو شراب پلایا کرتا تھا۔ اور دوسرا اس کا باورچی تھا، اور ان پر الزام یہ تھا کہ انہوں نے بادشاہ کو زہر دینے کی کوشش کی ہے اس الزام میں ان پر مقدمہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے انہیں قید خانے میں بھیجا گیا۔ حضرت یوسف ؑ سے ان کی ملاقات ہوئی اور انہوں نے اپنے خوابوں کی تعبیر ان سے پوچھی۔