🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 58 ・❱━━━
واجبات نماز
(حصہ پنجم)
(8) سری نمازوں میں آہستہ قرآت کرنا
سری نمازوں جیسے ظہر اور عصر کی سب رکعتیں، مغرب کی تیسری رکعت اور عشاء کی آخری دو رکعتیں اور دن کے اوقات میں (جماعت کے بغیر) پڑھی جانے والی سنن و نوافل میں آہستہ قرآت کرنا واجب ہے۔
(9) تعدیلِ ارکان
نماز کے افعال مثلا قیام، رکوع، سجدے، قعدہ اخیرہ، قومہ اور جلسہ کی ادائیگی میں اطمینان اور تعدیل واجب ہے، جس کی حد یہ ہے کہ ہر رکن میں اعضاء و جوارح ساکن ہوکر اپنی اپنی جگہ برقرار ہوجائیں اور یہ کیفیت کم از کم ایک مرتبہ سبحان ربی العظیم کہنے تک باقی رہے۔
📚حوالہ:
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا 2/251
☆ حلبی کبیر 296
☆ الطحطاوی علی مراقی الفلاح 135
☆ کتاب المسائل 1/315
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━