░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 68 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 68* ・❱━━━

    *کسی رکعت کا بھولا ہوا ایک سجدہ اگلی رکعت میں ادا کیا*
      ہر رکعت میں دو سجدے فرض ہیں اور دونوں کا لگاتار ایک ساتھ ادا کرنا واجب ہے اگر کسی شخص سے کسی رکعت میں ایک سجدہ بھول سے چھوٹ گیا اور پھر نماز کے دوران اپنی بھول کا احساس ہوا تو اسے چاہیے کہ بھولا ہوا سجدہ نماز کے دوران ہی ادا کرے اور اخیر میں سجدہ سہو کرے، دیگر ارکان کو ازسرنو دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

  *قعدہ میں تشہد سے پہلے کچھ اور پڑھنا*
    قعدہ میں بیٹھتے ہی تشہد پڑھنا واجب ہے لہذا اگر تشہد شروع کرنے سے پہلے کچھ اور پڑھ لیا تو تاخیر واجب کی وجہ سے سجدہ سہو کرنا واجب ہوگا۔

📚حوالہ:
• الدر المختار مع ردالمحتار 2/154
• البحر الرائق 2/94
• عالمگیری 1/127
• کتاب المسائل 1/331

━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی