محبت سے وقار زندگی ہے
محبت سے وقار زندگی ہے
یہی تو اعتبار زندگی ہے
وہی ہوتا ہے جو وہ چاہتے ہیں
انہی پر انحصار زندگی ہے
محبت سے کوئی جب مسکرا دے
تو ہر لمحہ بہار زندگی ہے
کسی کی یاد تنہائی کا عالم
جدا سب سے شعار زندگی ہے
ہنسی کے ساتھ بھیگ اٹھتی ہیں پلکیں
غم بے اختیار زندگی ہے
تمہارے قرب کی معراج پا کر
یہ دل مست خمار زندگی ہے
کسی سے کیا کہیں کیا ہے محبت
یہی تو راز دار زندگی ہے
کبھی راحت کبھی غم حرز جاں ہے
وفاؔ یہ کار زار زندگی ہے
شاعرہ: امۃ الحئی وفا
محبت سے وقار زندگی ہے
Reviewed by Mian Muhammad Shahid Sharif
on
اکتوبر 23, 2020
Rating:

کوئی تبصرے نہیں: