New Post/Thread Notification: Urdu Dictionery . . . اردو لُغت

Hello,

KhalidAS has just posted in the Urdu Dictionery . . . اردو لُغت forum of ITDarasgah.com - Urdu Forum for IT Education & Information under the title of با.

This thread is located at http://www.itdarasgah.com/showthread.php?t=91267

Here is the message that has just been posted:
***************
با
[با] (فارسی)

بَ Image: http://oud.crulp.org/oud/images/dotted-arrow.gif با
فارسی زبان میں حرف جر ہے عام طور پر فارسی اور عربی اسما و صفات کے ساتھ مل کر مرکب بناتا ہے بعض اوقات بطور سابقۂ فاعلی جیسے باوفا، باوضو وغیرہ اور بعض اوقات بطور سابقہ استعمال ہو کر متعلق فعل وغیرہ کے ذیل میں مستعمل بناتا ہے۔ فارسی سے اردو میں ماخوذ ہے اور عام طور پر بطور ربط مستعمل ہے 1503ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

حرف ربط
1. سے (کے ذریعے)، ساتھ (معیت)، جیسے : باطہارت، با ایمان۔
"جو بھول کر باطہارت نماز ادا نہ کرے اور وقت باقی ہو اس پر قضا واجب ہے۔" ( 1929ء، ذخیرۃ العباد (ترجمہ)، 17 )
2. باوجود، جیسے : با ایں ہمہ۔
؎ جب دیکھئے تو ہے مئے و معشوق پر نگاہ
با ایں ہمہ ریاض بڑے پارسا بھی ہیں ( 1932ء، ریاض خیر آبادی، ریاض رضواں، 187 )
3. صاحب، والا جیسے : با اثر، باوفا۔
؎ کہا قاصد نے واپس آ کے وہ مجھ سے نہیں بولے
خموشی معنی دارد جواب باصواب آیا ( 1919ء، درشہوار بیخود، 26 )
4. اسم فاعل کے معنی میں، جیسے : باخبر (خبر رکھنے والا)
"متاخرین میں جو با خبر شاعر ہیں وہ مجہول و معروف کے قوافی کو خلط ملط نہیں کرتے۔" ( 1889ء، جامع القواعد، آزاد، 197 )
5. قسم، جیسے : باخدا۔
"باخدا، تاجیک، ترکمان یا بالتی کوئی عورت حسن میں ہماری کشمیری عورتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔" ( 1956ء، آگ، 22 )
انگریزی ترجمہ
with, by; possessed of

مترادفات
مَعْ سَمیت نَزْدِیک ہَمْراہ

مرکبات
باپَرْوا، باتَمِیز، باجَماعَت، باخُود، بادَسْتُور، بارُسُوخ، بامَذاق، بامَطْلَب، بامُہْر، باواسِطَہ، باعِصْمَت، باطَہارَت، باطَلْعَت، بافَروغ، باقَرِینَہ، باکَمال، باشَوق، باصَفا، باوُضُو، باوَفا، باوُقُوف، باہَم، باہَمی، باہوش، باوُجُود، باوُجُودیکَہ، باوَصْف، باوَضْع، باشُعُور، باصَواب، باضابِطَہ، باذَوق، باخَبَر، باخُدا، بادِلِ ناخواسْتَہ، با اَثَر، با اَدَب، با اِقْتِدار، با اِیں ہَمَہ، با آبْرُو، با تَمِیز، با جَماعَت، با رُسُوخ، با صَفا، با طَہارَت، با عِصْمَت، با کَمال


***************

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں