KhalidAS has just posted in the Urdu Dictionery . . . اردو لُغت forum of ITDarasgah.com - Urdu Forum for IT Education & Information under the title of بِ.
This thread is located at http://www.itdarasgah.com/showthread.php?t=91268
Here is the message that has just been posted:
***************
بِ
[بے] (عربی)
اسے 'بائے مسکور' بھی کہتے ہیں عربی زبان میں حرف جر ہے اور اردو میں خالص عربی الفاظ کے ساتھ مل کر ہی مرکب بناتا ہے عام طور پر 'ال' کے ساتھ مل کر استعمال کیا جاتا ہے جیسے 'بالکل' اس میں 'ال' عربی قواعد کے تحت بطور 'زائد' مرکب میں مستعمل ہیں اور الف غیر ملفوظ ہونے کی وجہ سے زبان کی ادائیگی میں نہیں آتا بعض اوقات مرکب میں داخل ہو کر بطور لاحقہ ضمیر واحد غائب کا بھی طالب ہوتا ہے۔ جیسے 'بجنسہ' اردو میں مختلف معنی میں مستعمل ہے۔ 1870ء کو "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
حرف جار ( مؤنث - واحد )
1. ساتھ، جیسے: بالاتفاق، بالواسطہ۔
"میرے خیال میں اوستا کے عہد کو فارسی شاعری سے بالواسطہ کوئی تعلق نہیں۔" ( 1946ء، شیرانی، مقالات شیرانی، 242 )
2. تو سل سے، برکت سے، جیسے: بحرمۃ النبی۔ (نوراللغات، 479:1)
3. سے (نقطۂ آغاز کے مفہوم میں) جیسے: بسم اللہ۔
4. قسم، جیسے (واللہ کے بعد) باللہ۔
؎ ہے کسی مذہب کی منت کش اگر عقل سلیم
ہے وہ مذہب مذہب اسلام باللہ العظیم ( 1931ء، بہارستان، ظفر علی خاں، 63 )
مرکبات
بِعَینِہ، بِراسِہِ، بِذاتِہ، بِحالِہ، بِجِنْسِہ، بِالْفَرْض، بِالْفِعْل، بِالْقُوَّۃ، بِالْکُل، بِالْکِنایَہ، بِالْمِثْل، بِالْمُشافَہ، بِالْمَعْنی، بِالْمُقابِل، بِالْواسِطَہ، بِالْیَقِین، بِالْجَبْر، بِالْجَہْر، بِالْخُصُوص، بِالْخَیر، بِالذَّات، بِالضَّرُور، بِالطَّبْع، بِالْعَکْس، بِالْعُمُوم، بِالْعِوَض، بِالْغَیر، بِالْاتّفاق، بِالْاِجْماع، بِالْاِجْمال، بِالْاِشْتِراک، بِالْاِعْلان، بِالْاَقْساط، بِالْآخِر، بِالتَّخْصِیص، بِالتَّفْصِیل، بِالْاَصالَت، بِالْاِلْتِزام، بِالْعَرَض، بِاالاِسْتِیعاب، بِاالْبَداہَت، بِاالْجَزْم، بِاالمُقْطَع
***************
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں