KhalidAS has just posted in the Urdu Dictionery . . . اردو لُغت forum of ITDarasgah.com - Urdu Forum for IT Education & Information under the title of اَبّا.
This thread is located at http://www.itdarasgah.com/showthread.php?t=91266
Here is the message that has just been posted:
***************
اَبّا
[اَب + با] (عربی)
عربی زبان میں اسم مجرد 'اب' ہے جس کے ساتھ 'الف' ندائی لگا کر 'ابّا' بنا ہے یا پھر قیاس ہے کہ 'اے بابا' کی تخفیف ہے۔ 1899ء کو "دیوانجی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف: اَمّی [اَم + می]
جمع: اَبّے [اَب + بے]
جمع غیر ندائی: اَبّوں [اَب + بوں (و مجہول)]
1. جنم دینے والا، باپ، بابا، نیز اس کو خطاب کرنے کا کلمہ۔
"آپ خدا بخشے ابّا کے ملنے والے ہیں، میرے بزرگ ہیں"۔ ( 1954ء، پیر نابالغ، 64 )
2. چچا، ماموں وغیرہ الفاظ کے بعد تعظیم کے طور پر، گویا باپ کے مرتبے میں، جیسے : نانا ابّا، دادا ابّا۔
3. Image: http://oud.crulp.org/oud/images/space_lgreen.gif [ مجازا ] خسر، مخدوم، آقا، یا بزرگ وغیرہ جس سے کوئی تعلق ہو (عظمت یا قربت کے اظہار کے لیے) جیسے : بی بی کے باپ سے ابّا کہہ کر تخاطب۔
Image: http://oud.crulp.org/oud/images/space_lgreen.gif کسی بزرگ کے وصفی نام کے ساتھ بطور تعظیم۔
"بڑا ہو گا تو کہے گا مولانا ابّا پر پیشاب کر چکا ہے"۔ ( 1942ء، گنج ہائے گراں مایہ، 20 )
4. [ طنزا ] جیسے : بڑا آیا کہیں سے، شیطان کا ابّا۔
انگریزی ترجمہ
Father, superior; a consummate knave
مترادفات
باپ اَبُّو بابا باوا پِدَر
مرکبات
اَبّا جان
***************
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں