آج کی پرامپٹ: زیرو سے ہیرو سیریز: قسط #14 - عید الاضحیٰ کا خصوصی تہنیتی پوسٹر 🌙✨


السلام علیکم، آئی ٹی درسگاہ کے تخلیق کارو!

عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے، اور اس خوشی کے موقع پر ہم سیکھیں گے کہ کس طرح ایک تہوار کے لیے "شاہانہ اور پُروقار تہنیتی پوسٹر" (Greeting Poster) ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ اس مشق میں ہم سیکھیں گے کہ کس طرح گہرے رنگوں اور دھاتی چمک (Metallic Gold) کا توازن پیدا کیا جاتا ہے اور کس طرح تفصیلی پرامپٹ لکھ کر اے آئی کو ہر چھوٹی سے چھوٹی تفصیل کا حکم دیا جاتا ہے۔

مرحلہ ۱: سادہ پرامپٹ (The Concept)

یہاں ہم صرف عید کا پوسٹر اور برانڈ کا نام بتائیں گے۔

پرامپٹ: A festive Eid al-Adha greeting poster for ITDarasgah, colorful, photorealistic.

توقع: ایک عام سا عید کا پوسٹر جس پر عید مبارک اور لوگو ہوگا۔ یہ دیکھنے میں کسی عام تہنیتی کارڈ جیسا سادہ ہوگا۔


 


مرحلہ ۲: درمیانی اپگریڈ (The Professional Edge)

اب ہم اس میں مخصوص مٹیریل (سیاہ اور سنہرا)، اردو خطاطی اور اسلامی عناصر شامل کریں گے۔

اپگریڈڈ پرامپٹ: A professional Eid al-Adha greeting poster with a matte black background and elegant golden accents. Large Arabic calligraphy "عيد الأضحى مباک" and Urdu text "عید الاضحیٰ مبارک ہو" below. Central golden crescent moon with three golden animal silhouettes. Ornate golden border with lanterns. Luxurious festive style, premium metallic gold, cinematic lighting, high resolution.

تبدیلی: اب یہ ڈیزائن ایک باقاعدہ کمپنی کا آفیشل عید کارڈ لگ رہا ہے۔ سیاہ اور سنہری رنگوں کا توازن اسے جدید اور پریمیم بنا رہا ہے۔


 


مرحلہ ۳: شاہانہ اور پُرتعیش (The Luxury Masterpiece)

یہاں ہم اسے "رائل عید ایڈیشن" بنائیں گے۔ ہم سونا، ابھری ہوئی نقش و نگار (Embossed patterns) اور "سینماٹک" لائٹنگ کا جادو جگائیں گے۔

ماسٹر پرامپٹ: Highly detailed Eid al-Adha greeting poster, rich matte black background with embossed Islamic arabesque patterns, large elegant golden Arabic calligraphy "عيد الأضحى مباک" at top, "آپ اور آپ کے اہل خانہ کو عید الاضحیٰ 2026 مبارک ہو، منجانب: آئی ٹی درسگاہ" in golden letters below. Central golden crescent moon with three golden animal silhouettes (goat, ram, cow). Ornate golden border with lantern decorations on sides and stars. Luxury festive style, premium metallic gold, cinematic volumetric lighting, elegant composition, 8k --ar 1:1


 


💡 آج کا سبق (Learning Point):

اس قسط میں ہم نے سیکھا کہ "تفصیلات پر توجہ" (Attention to Detail) کتنا اہم ہے۔ جب ہم پرامپٹ میں "ابھری ہوئی نقش و نگار" (Embossed patterns)، "سنگِ مرمر" (Stone background) اور "سینماٹک لائٹنگ" جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں، تو اے آئی ایک سادہ کارڈ کے بجائے اسے ایک "نایاب دستاویز" یا "شاہانہ تہنیتی پوسٹر" کی لک دیتا ہے۔


📢 آئی ٹی درسگاہ "تہوار ڈیزائنر" چیلنج 📢

سامعین کے لیے ٹاسک: اب آپ نے عید کی خوشیوں کو رنگوں میں ڈھالنا ہے!

  • مرحلہ نمبر ۳ کی پرامپٹ کا استعمال کریں، لیکن اس بار "میٹ بلیک" کو بدل کر "شاہی سبز" (Royal Green) یا "سرمئی" (Anthracite Grey) کر دیں اور روشنیوں کے رنگ "روز گولڈ اور زمردی" (Rose Gold & Emerald) کر کے دیکھیں۔

  • پوسٹر پر "منجانب: [آپ کا نام]" لکھوانے کی کوشش کریں۔

اپنا رزلٹ کمنٹ میں شیئر کریں! دیکھتے ہیں کس کا تہنیتی پوسٹر سب سے زیادہ "رائل" اور "جشن" والا لگتا ہے!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں