تعارف: السلام علیکم، قارئین! ہمارا مشن ہمیشہ سے اردو زبان میں آئی ٹی علوم کی مفت ترویج رہا ہے۔ آج ہم اس سفر میں ایک نئے، تخلیقی سنگ میل کا آغاز کر رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت (AI) نے گرافک ڈیزائننگ کی دنیا بدل دی ہے، اور اب وقت ہے کہ ہم اردو کو اس جدید ٹیکنالوجی کا حصہ بنائیں۔ آج سے ہم ایک نیا سلسلہ "آج کی پرامپٹ" شروع کر رہے ہیں، جہاں ہم آپ کے ساتھ ہر بار ایک منفرد اے آئی پرامپٹ، اس کا ڈیزائن، اور اسے بنانے کے طریقے شیئر کریں گے۔
اس سلسلے کا آغاز ہم اپنی شناخت یعنی آئی ٹی درسگاہ کے آفیشل سلوگن سے کر رہے ہیں۔
آج کا ڈیزائن: جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، آئی ٹی درسگاہ کا سلوگن ہے: "جہاں ٹیکنالوجی اردو بولتی ہے"۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم مصنوعی ذہانت (AI) کے اس دور میں اس سلوگن کو ایک نئی تخلیقی شکل دیں۔ اس سلسلے میں ہم ہر بار اے آئی کے ذریعے بنایا گیا ایک شاہکار ڈیزائن، اس کی پرامپٹ، اور اسے ایڈیٹ کرنے کے طریقے شیئر کریں گے۔
پہلی پرامپٹ: ہمارا سلوگن، ہماری پہچان
اس سلسلے کا پہلا ڈیزائن ہمارے فورم کی روح کو پیش کرتا ہے۔ ہم نے گوگل جیمنی (Gemini) کا استعمال کرتے ہوئے یہ تھری ڈی اسلامک کیلیگرافی اور جدید گرافکس کا سنگ میل تیار کیا ہے۔
اس ڈیزائن میں شاہی جامنی رنگ کے پس منظر پر سنہری حروف میں "آئی ٹی درسگاہ" لکھا ہوا ہے، اور نیچے ایک لہرا تے ہوئے بینر پر ہمارا سلوگن موجود ہے۔
پرامپٹ کا تجزیہ: اس ڈیزائن کو تیار کرنے کے لیے ہم نے ایک جامع پرامپٹ لکھی۔ ہمارا مقصد یہ تھا کہ اے آئی نہ صرف تھری ڈی ایفیکٹ دے بلکہ اردو حروف ("آئی ٹی درسگاہ" اور "جہاں ٹیکنالوجی اردو بولتی ہے") کو بھی درست رسم الخط میں لکھے۔
ہم نے اس میں درج ذیل کلیدی عناصر استعمال کیے:
ٹیکسٹ (Urdu Typography): ہم نے خاص طور پر "Nastaliq script" کی ہدایت دی تاکہ اردو کا روایتی انداز برقرار رہے۔
مٹیریل (Gold Metallic): لکھائی کو سنہرا بنانے کے لیے۔
پس منظر (Royal Purple Ornate): شاہی جامنی رنگ کا مزین پس منظر۔
مہراب (Islamic-inspired arch): ڈیزائن کو وقار دینے کے لیے ایک اسلامی مہراب۔
دو لسانی پرامپٹ (Bilingual Prompts):
آپ بھی اسی ڈیزائن کو اپنے اے آئی ٹول میں بنا سکتے ہیں یا اس میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ درج ذیل پرامپٹس کو استعمال کریں:
انگریزی پرامپٹ (اے آئی ٹول کے لیے): create a 1:1 stunning 3D graphic design, featuring specific, gold-metallic URDU (Nastaliq script) typography of "آئی ٹی دَرْسگاہ" centered on a rich, royal purple ornate background. The typography should have a polished, reflective, and deep raised 3D effect. The background must feature an intricate, Islamic-inspired arch and shield shape with a glowing gold border. At the bottom, include a flowing, draped purple ribbon banner featuring the distinct Urdu text "جہاں ٹیکنالوجی اردو بولتی ہے" in a clean, bold, gold elegant font. Lighting is cinematic and luxurious.
اردو پرامپٹ (سمجھنے اور استعمال کرنےکے لیے): ایک ایسی ۱:۱ (مربع) تھری ڈی گرافک ڈیزائن تیار کریں جس میں شاہی جامنی (Royal Purple) رنگ کے مزین پس منظر پر خالص سونے (Gold Metallic) سے لکھی ہوئی اردو تحریر "آئی ٹی دَرْسگاہ" نمایاں ہو۔ لکھائی میں گہرا تھری ڈی اثر، چمک اور نفاست ہو۔ پس منظر میں ایک پیچیدہ، اسلامی فن تعمیر سے متاثر مہراب یا شیلڈ کی شکل ہو جس کا بارڈر چمکدار سونا ہو۔ نیچے کی جانب ایک لہرا تا ہوا جامنی رنگ کا ریبن (بینر) ہو جس پر سنہرے رنگ میں لکھا ہو "جہاں ٹیکنالوجی اردو بولتی ہے"۔ روشنی کا انداز سحر انگیز اور پروقار ہو۔
آپ کے لیے نکات (Tips to Customize): اگر آپ اس ڈیزائن کو اپنی مرضی سے بدلنا چاہتے ہیں، تو پرامپٹ میں یہ تبدیلیاں کریں:
رنگ: "royal purple" کے بجائے "midnight blue" لکھیں۔
ٹیکسٹ: "آئی ٹی دَرْسگاہ" کے بجائے اپنا نام یا کوئی بھی اردو لفظ کا استعمال کریں۔
مٹیریل: "gold-metallic" کو "silver" یا "crystal" سے بدلیں۔
تکنیکی ٹپ: اے آئی ٹولز میں اردو متن لکھتے وقت ہمیشہ "Nastaliq style for Urdu" یا "Specific Urdu Script" کے الفاظ استعمال کریں تاکہ حروف درست آئیں۔
💡 آئی ٹی درسگاہ اے آئی چیلنج #01 💡
اب آپ کی باری ہے!
اس پرامپٹ کو استعمال کریں اور اپنا رزلٹ اس تھریڈ میں کمنٹ میں شیئر کریں۔
چیلنج پلس: اس پرامپٹ کو ایڈیٹ کریں! مثلاً، مرکزی ٹیکسٹ "آئی ٹی درسگاہ" کے بجائے اپنا نام سنہرے حروف میں لکھیں، یا پس منظر کا رنگ جامنی کے بجائے نیلا کریں۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ ہمارے اراکین اے آئی کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ سب سے منفرد ڈیزائن کو اگلی پوسٹ میں فیچر کیا جائے گا!
خلاصہ اور دعوت: ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو یہ پہلا ڈیزائن پسند آیا ہوگا۔ یہ تو صرف شروعات ہے۔ ہمیں کمنٹس میں بتائیں کہ آپ اگلی پرامپٹ کس موضوع پر چاہتے ہیں؟
فی امان اللہ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں