🌹 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ 🌹
سلسلہ مسائل فقہیہ
احکام النکاح
پوسٹ نمبر 07
منگیتر (Fiancee) سے بات کرنا
منگنی نکاح کا وعدہ ہے، نکاح نہیں ہے۔ منگنی کرنے کے بعد منگیتر بھی دیگر اجنبی لڑکیوں کی طرح نامحرم ہی ہوتی ہے، اور نامحرم لڑکی سے تعلقات رکھنا، ملنا جلنا، ہنسی مذاق یا بغیر ضرورت بات چیت کرنا جائز نہیں ہے۔ میسج پر تعلقات رکھنے کا بھی یہی حکم ہے۔ ہمارے معاشرے کا یہ المیہ ہے کہ منگنی ایک طویل زمانہ تک چلتی رہتی ہے، اور مرد و زن منگنی کے بعد ایک دوسرے سے ملتے جلتے رہتے ہیں اور اس میں کسی قسم کی قباحت محسوس نہیں کرتے، بلکہ ان کے خاندان والے بھی اس کو عار نہیں سمجھتے، حالانکہ شرعاً یہ بالکل ناجائز ہے۔
بہتر اور سمجھ داری کی راہ یہ ہے کہ منگنی کے بعد نکاح اور رخصتی میں تاخیر نہ کی جائے۔ لہٰذا اگر فتنے میں ابتلا کا اندیشہ ہے تو جلد رخصتی کا انتظام کیا جائے۔
📚 حوالہ جات
فتوی جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی 144207200024
مرتب: ✍
مفتی عرفان اللہ درویش ہنگو عفی عنہ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں