🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 258* ・❱━━━
*مریض کی نماز سے متعلق مسائل:*
*(33) بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت:*
جو شخص مرض یا ضعف کی وجہ سے کھڑے ہوکر نماز نہ پڑھ سکتا ہو،یا کھڑے ہونے میں اس کے مرض کے بڑھ جانے یا طویل ہونے کا خطرہ ہو، یا کھڑے ہونے سے سخت تکلیف ہو،یا کھڑے ہونے سے پیشاب کے قطرات خود بخود نکل جانے کا خطرہ ہے یا کپڑا وغیرہ مختصر ہونے کی وجہ سے کھڑے ہونے کی صورت میں سترکھل جانے کا اندیشہ ہو،تو اس طرح کے اعذار کی بنا پر فرض نماز بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے۔
*(34) بیٹھ کر تکیہ یا میز پر سجدہ کرنا:*
جو شخص رکوع سجدہ پر قادر نہ ہو تو اس کے لیے بیٹھنے کے بعد تکیہ،میز یا تپائی پر سجدہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے؛ تاہم اگر ان چیزوں پر سجدہ کر لیا تو اصل میں سجدہ کی ادائیگی سر جھکانے سے ہوجائےگی۔
📚حوالہ:
(1) طحطاوی:122
(2) شامی زکریا:2/568
(3) حلبی کبیر:262
(4) کتاب المسائل:1/578:580
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں