🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 253* ・❱━━━
*مریض کی نماز سے متعلق مسائل:*
*(22) صحت مند شخص دورانِ نماز مریض ہوگیا:*
اگر کوئی صحت مند شخص کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہا تھا درمیان میں اس کو ایسا مرض لاحق ہوا کہ وہ کھڑے رہنے یا رکوع سجدہ کرنے حتیٰ کہ بیٹھنے پر بھی قادر نہ رہا تو اس کے لیے حکم یہ ہے کہ جس طرح بھی بیٹھ کر یا اشارہ سے نماز پوری کرنا ممکن ہو،نماز مکمل کرلے۔
*(23) بیٹھ کر نماز پڑھنے والا شخص دورانِ نماز صحت مند ہوگیا:*
اگر کوئی شخص قیام سے عاجز ہونے کی وجہ سے بیٹھ کر رکوع سجدہ کرکے نماز پڑھ رہا تھا؛لیکن دورانِ نماز اس کا مرض جاتا رہا اور وہ کھڑے ہونے پر قادر ہوگیا تو اب کھڑے ہوکر نماز پوری کرنا اس پر لازم ہے۔
📚حوالہ:
(1) الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا: 2/571
(2) شامی بیروت:2/499
(3) کتاب المسائل:1/576
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں