معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1580
عَنْ أَبِيْ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ وَدَمَانِ فَأَمَّا الْمَيْتَتَانِ الْحُوتُ وَالْجَرَادُ وَأَمَّا الدَّمَانِ الْكَبِدُ وَالطِّحَالُ. (رواه احمد وابن ماجه والدار قطنى)
کھانے پینے کے احکام و آداب
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حلال قرار دی گئی ہیں ہمارے لئے دو مردہ چیزیں اور خون کی دو قسمیں۔ دو مردہ چیزیں ہیں مچھلی اور ٹڈی اور خون کی دو قسمیں ہیں کلیجی اور تلی (کہ یہ دونوں منجمد خون ہیں)۔ (مسند احمد، سنن ابن ماجہ،دار قطنی)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں