🌻 مسواک کے ستر فائدوں والی روایت کی تحقیق


 📿 مسواک کے ستر فائدوں والی روایت کی تحقیق:

مسواک کے ستر فائدوں والی بات کافی مشہور ہے جن میں سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ موت کے وقت کلمہ نصیب ہوجاتا ہے، ان الفاظ کے ساتھ ایسی کسی روایت کا کوئی معتبر ثبوت نہیں ملتا، اس لیے اس کو حدیث قرار دینا اور حدیث کہہ کر بیان کرنا تو درست نہیں، تاہم کئی علمائے امت نے مسواک کے ستر یا کم وبیش فائدے ذکر فرمائے ہیں جن میں سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ موت کے وقت کلمہ نصیب ہوجاتا ہے، اس لیے ان باتوں کو بطورِ فوائد بیان کرنا درست معلوم ہوتا ہے، ویسے بھی سنت پر عمل کرنے کے فضائل وبرکات محتاجِ بیان نہیں۔

☀️ مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح:

قَالَ ابْنُ الْمَلَكِ: وَفِيهِ نَظَرٌ؛ لِأَنَّ الطَّرِيقَ مِنَ الْمَسْجِدِ إِلَى حُجْرَتِهِ رَيْبٌ، فَالْأَوْلَى حَمْلُهُ عَلَى الْمُبَالَغَةِ فِي النَّظَافَةِ أَوْ غَيْرِهَا مِنَ الْفَوَائِدِ، فَإِنَّهُ قِيلَ: فِيهِ سَبْعُونَ فَائِدَةً أَدْنَاهَا أَنْ يَذْكُرَ الشَّهَادَةَ عِنْدَ الْمَوْتِ. (بَابُ السِّوَاكِ)

☀️ رد المحتار على الدر المختار:

قال في النهر: ومنافعه وصلت إلى نيف وثلاثين منفعة، أدناها إماطة الأذى، وأعلاها تذكير الشهادة عند الموت، رزقنا الله بمنه وكرمه. (سنن الوضوء)


✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم 

فاضل جامعہ دار العلوم کراچی


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں