🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 252* ・❱━━━
*مریض کی نماز سے متعلق مسائل:*
*(20) مریض نماز کے رکوع اور سجدوں کی تعداد ضبط کرنے پر قادر نہ رہے:*
اگر کوئی شخص اس حالت میں پہنچ جائے کہ اسے رکعتوں اور سجدوں کی تعداد یاد ہی نہ رہ پاتی ہو اور غشی کی سی کیفیت طاری رہے تو اس پر نماز کی ادائیگی لازم نہیں؛ تاہم اگر کوئی دوسرا شخص اسے نماز پڑھوا دے تو امید ہے کہ اس کی نماز درست ہو جائے گی۔
*(21) آنکھ اور بھووں کے اشارہ سے نماز پڑھنے کا اعتبار نہیں:*
اگر کوئی شخص سر کے اشارہ سے نماز پڑھنے سے عاجز ہوجائے تو اسے آ نکھ یا بھووں کے اشارہ سے نماز پڑھنے کا حکم نہیں دیا جائے گا؛کیوں کہ ان کے اشارہ سے پڑھی گئی نمازیں غیر معتبر ہیں۔
📚حوالہ:
(1) الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا:2/571
(2) شامی بیروت:2/499
(3) کتاب المسائل:1/575
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں