🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 251* ・❱━━━
*مریض کی نماز سے متعلق مسائل:*
*(18) زندگی میں نماز کا فدیہ معتبر نہیں:*
اگر کوئی شخص نماز پڑھنے سے عاجز ہو جائے اور اس کے ذمہ بہت سی نمازیں قضا ہوں تو جب تک وہ زندہ ہے،اس کی طرف سے نمازوں کا فدیہ ادا کرنامعتبر نہیں ہے،بلکہ اگر قدرت حاصل ہوجائے تو قضا کرے اور اگر مرنے سے پہلے تک قضا کا موقع نہ ملے تو فدیہ کی وصیت کرے۔
*(19) مریض شرائطِ نماز پوری کرنے سے عاجز ہوجائے:*
جو شخص قبلہ رخ ہونے یا ستر چھپانے یا ناپاکی سے پاک ہونے سے کسی وجہ سے عاجز ہوجائے تو اس پر لازم ہے کہ جس حالت میں بھی نماز پڑھ سکے نماز ادا کرلے؛ البتہ وقتِ نماز اور طہارتِ حدث (یعنی وُضو یا تیمم) کرنا لازم ہے،اور بعد میں اگر وہ شخص صحت مند ہوجائے تو مرض کے زمانہ میں پڑھی ہوئی نمازوں کا دہرانا اس پر لازم نہیں ہے۔
📚حوالہ:
(1) الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا:2/570
(2) عالمگیری:1/125
(3) شامی بیروت:2/498
(4) کتاب المسائل:1/547
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں