🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 250* ・❱━━━
*مریض کی نماز سے متعلق مسائل:*
*(17) مریض اشارہ سے نماز پڑھنے سے بھی عاجز ہوجائے:*
اگر کوئی شخص سر کے اشارہ سے نماز پڑھنے پر بھی قادر نہ رہے تو اس کی درج ذیل صورتیں ممکن ہیں:
(۱) یہ کیفیت چوبیس گھنٹے سے کم رہے( خواہ ہوش و حواس ہوں یا نہ ہوں) اور بعد میں وہ ان نمازوں کو ادا کرنے پر قادر ہوجائے تو اس پر قضا لازم ہے،اور اگر اس نے قضا نہ کی تو فدیہ کی وصیت لازم ہے۔
(۲) اگر یہ کیفیت چوبیس گھنٹے سے کم رہی اور اس کے ہوش و حواس بھی بجا رہے؛ لیکن نماز پر قدرت ہونے سے پہلے ہی اس کا انتقال ہو گیا تو ایسی صورت میں نہ قضا لازم ہے اور نہ فدیہ۔
(۳) اگر کوئی مریض اشارہ سے نماز پڑھنے پر قادر نہ ہو اور اس حالت پر چوبیس گھنٹے سے زیادہ گزر جائیں تو خواہ ہوش و حواس بجا ہوں یا نہ ہوں اس سے مذکورہ اوقات کی نماز پڑھنا ساقط ہوجائے گا۔
📚حوالہ:
(1) الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا:2/570
(2) شامی بیروت:2/497:498
(3) کتاب المسائل:1/573
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

SOCIALIZE IT →