نیا مفت کورس: Excel میں Gantt Chart کے ساتھ کنسٹرکشن پروجیکٹ مینجمنٹ
نیا مفت کورس: Excel میں Gantt Chart کے ساتھ کنسٹرکشن پروجیکٹ مینجمنٹ
آئی ٹی درسگاہ علم کی مفت ترویج کے اپنے مشن کے تحت ایک نیا کورس پیش کر رہا ہے: "Excel میں Gantt Chart کے ساتھ کنسٹرکشن پروجیکٹ مینجمنٹ: زیرو سے ہیرو تک"۔ یہ کورس ان افراد کے لیے ہے جو پروجیکٹ مینجمنٹ کی بنیادی مہارتیں سیکھنا چاہتے ہیں، خاص طور پر کنسٹرکشن پروجیکٹس کے لیے Excel میں Gantt Charts بنانے کی تکنیک۔
کیا سیکھیں گے؟
پروجیکٹ مینجمنٹ کے بنیادی اصول، جیسے وقت، لاگت، اور اسکوپ کا انتظام۔
Excel میں Gantt Charts بنانا اور پروجیکٹ کی پیشرفت ٹریک کرنا۔
عملی مشقوں کے ذریعے کنسٹرکشن پروجیکٹس کی پلاننگ۔
کورس کی کامیاب تکمیل پر مفت ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ، اور فزیکل سرٹیفکیٹ مفت یا معمولی پرنٹنگ/شپمنٹ چارجز پر۔

کوئی تبصرے نہیں: