Top Ad unit 728 × 90

✨📰 خاص مضامین 📰🏅

random

🌻 بچوں کے نام رکھتے وقت ہر ویب سائٹ اور چینل وغیرہ پر اعتماد نہ کیجیے

📿 *بچوں کے نام رکھتے وقت ہر ویب سائٹ اور چینل وغیرہ پر اعتماد نہ کیجیے:*

آجکل بہت سے لوگ اپنے بچوں کا نام رکھتے وقت مستند ہونے کی تحقیق کیے بغیر محض گوگل وغیرہ میں موجود ویب سائٹس وغیرہ کا سہارا لیتے ہیں جن  میں ناموں کے ساتھ ان کے معانی بھی لکھے گئے ہوتے ہیں، پھر ان میں سے جو نام پسند آئے تو وہی بچے کے لیے رکھ لیتے ہیں، حالانکہ یہ طریقہ ناقابلِ اعتبار  اور قابلِ ترک ہے کیونکہ ہر ویب سائٹ اور چینل وغیرہ مستند اور معتبر نہیں ہوتا، بلکہ بہت سی ویب سائٹس اور چینلز وغیرہ میں بہت سے نام خود ساختہ اور غلط درج ہوتے ہیں، حتی کہ بہت سے ناموں کے معانی بھی غلط اور منگھڑت ذکر کیے گئے ہوتے ہیں۔ اس لیے اہلِ علم سے تحقیق کیے بغیر صرف ویب سائٹس اور چینلز وغیرہ پر اعتماد کرنا ہرگز درست نہیں، بلکہ بچوں کا نام رکھتے وقت مستند اہلِ علم سے ضرور راہنمائی لے لینی چاہیے تاکہ ہر قسم کی غلطی سے حفاظت ہوسکے۔  


✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم 

فاضل جامعہ دار العلوم کراچی

محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

کوئی تبصرے نہیں:

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.