🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 224* ・❱━━━
*امامت و جماعت کے مسائل:*
*(39) کن اعذار کی وجہ سے ترکِ جماعت کی گنجائش ہے؟*
جو شخص کسی سخت بیماری میں مبتلا ہو،یا اس کے ہاتھ پیر کٹے ہوئے ہوں، یا وہ فالج زدہ ہو، یا ظالم کے ظلم کے اندیشہ سے روپوش ہو یا بڑھاپے کی وجہ سے چلنے پھرنے سے عاجز ہو، تو ایسے لوگوں کے لیے جماعت کی نماز ترک کرنے کی شرعاً گنجائش ہے۔
*(40) جماعت کی فضیلت کب تک حاصل ہوگی؟*
امام محمد رحمہ اللہ کی رائے یہ ہے کہ جب تک امام کے ساتھ کم ازکم ایک رکعت میں شریک نہ ہو جماعت کی فضیلت حاصل نہ ہوگی؛ لیکن جمہور فقہائے احناف کا موقف یہ ہے کہ اگر نماز کے کسی بھی جز میں امام کے ساتھ شرکت ہوگئی ،تو نماز باجماعت کی فضیلت حاصل ہوجائے گی۔
📚حوالہ:
(1) کبیری:509
(2) شامی کراچی:2/510
(3) کتاب المسائل:1/417
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں: