🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 199* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(93) سفر میں جانے سے پہلے نماز:*
جوشخص کسی سفر کا ارادہ کرے تو مستحب ہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے (بشرطیکہ مکروہ وقت نہ ہو) دو رکعت نماز نفل پڑھے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ:"کوئی شخص اپنے گھر والوں کے پاس ان دو رکعتوں سے بہتر توشہ نہیں چھوڑ جاتا جو وہ سفر کے ارادہ کے وقت گھر والوں کے پاس پڑھتاہے۔
*(94) سفر سے واپسی پر نماز:*
جب کوئی آدمی سفر سے واپس ہو تو اس کے لیے واپسی پر دو رکعت نفل پڑھنا مستحب ہے، اور بہتر یہ ہے کہ یہ نفل قریبی مسجد میں ادا کرے (اور اگر اس کا موقع نہ ہو تو گھر ہی پڑھ لے)
*(95) نماز منزل :*
دورانِ سفر جب کسی قیام گاہ پر اترنا ہو تو مستحب یہ ہے کہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نفل پڑھ لے۔
📚حوالہ:
(1) رواہ الطبرانی بحوالہ شامی زکریا:2/466
(2) مسلم شریف:1/248
(3) کتاب المسائل:1/514
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

ایک تبصرہ شائع کریں