░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 197 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

━━❰・ *پوسٹ نمبر 197* ・❱━━━
         *سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
 
 *(91) نمازِ حاجت:* 
جب کسی شخص کو کوئی اہم ضرورت درپیش ہو تو اس کے لیے نماز حاجت پڑھنا مستحب ہے، اس سلسلہ میں متعدد احادیثِ شریفہ مروی ہیں،جن میں سے دو روایتیں ذیل میں ذکر کی جارہی ہیں:
(۱)علامہ شامی رحمہ اللہ نے "تجنیس" کے حوالے سے ذکر کیا ہے کہ نمازِ حاجت عشاء کے بعد چار رکعت ہیں، جس کی ترتیب ایک مرفوع حدیث سے یہ معلوم ہوتی ہےکہ پہلی رکعت میں سوره فاتحہ ایک مرتبہ اور آیت الکرسی تین مرتبہ پڑھی جائے اور مابقیہ تین رکعت میں سوره اخلاص اور معوذتین ایک ایک مرتبہ پڑھے۔مشائخ فرماتے ہیں کہ ہم نے یہ نماز پڑھیں تو ہماری ضرورتیں پوری ہوگئیں۔
(۲) حضرت عبداللہ بن اوفی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:کہ" جس شخص کو اللہ تعالیٰ سے کوئی ضرورت مانگنی ہو یا کسی آدمی سے اس کی کوئی ضرورت وابستہ ہو تو اس کو چاہیے کہ اچھی طرح وُضو کرے، پھر دو رکعت نماز پڑھے، نماز کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء کرے اور نبی اکرم( صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم)  پر درود پڑھے ،بعدازاں یہ دعا مانگے:
               
                        (جاری ہے)📚حوالہ:
(1) شامی زکریا:2/437
(2) ترمذی شریف حدیث:479
(3) کتاب المسائل 1/512
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی