🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 195* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(88) استخارہ کے بعد رحجان کا پتہ کیسے چلے؟*
بعض مشائخ نے لکھا ہے کہ استخارہ کی دعا پڑھ کر قبلہ رخ باوضو سوجائے، اگر خواب میں سفیدی یا سبزی نظر آئے تو سمجھ لے کہ اس کام میں خیر ہے اور اگر کالی یا سرخ چیز دکھائی دے تو سمجھ لے کہ یہ کام بہتر نہیں ہے اس سے بچنا چاہئے؛ لیکن یہ محض تخمینی چیز ہے، اصل مدار دل کے رحجان پر ہے۔استخارہ کے بعد اپنے دلی رحجان کو دیکھے جس جانب دل مائل ہو ان شاءاللہ اسی میں خیر ہوگی، خوابوں پر اصل مدار نہیں؛ بلکہ خواب قلبی رحجان کے لیے معاون ثابت ہوتا ہیں، چناں چہ حضرت ابن السنی رحمہ اللہ نے روایت نقل کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے فرمایا:" اے انس! جب تم کسی کام کا ارادہ کرو تو اپنے پروردگار سے سات مرتبہ استخارہ کیا کرو،پھر اس رحجان کو دیکھو جو تمہارے دل میں ہے؛کیوں کہ اسی میں خیر ہے۔
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا:2/471
(2) کتاب المسائل:1/511
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━