🌻 ریشمی جائے نماز پر نماز ادا کرنے کا حکم


 🌻 ریشمی جائے نماز پر نماز ادا کرنے کا حکم


📿 ریشمی مصلّٰی یعنی جائے نماز پر نماز ادا کرنے کا حکم:
حضرت امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رحمہ اللہ کے مذہب کی رو سے مرد کے لیے ریشمی جائے نماز یا ریشمی چادر پر نماز پڑھنا جائز ہے، جبکہ حضرات صاحبین یعنی امام ابو یوسف اور امام محمد رحمہم اللہ کے نزدیک مکروہ ہے۔ اکثر فقہائے احناف نے حضرات صاحبین کے قول کو ترجیح دی ہے۔ اس کا حاصل یہ ہے کہ ریشمی جائے نماز یا ریشمی چادر پر نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے، لیکن احتیاط اسی میں ہے کہ اس سے اجتناب کیا جائے۔ واضح رہے کہ یہ حکم اور اختلاف اُس جائے نماز اور چادر سے متعلق ہے جو کہ خالص ریشمی ہو یا اس میں ریشم غالب ہو، لیکن جو خالص ریشم کی نہ ہو یا اس میں ریشم مغلوب ہو تو اس کے جائز ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔
 (امداد الفتاوٰی تخریج شدہ)

🌼 فقہی عبارت
☀️ الدر المختار:
(وَيَحِلُّ تَوَسُّدُهُ وَافْتِرَاشُهُ) وَالنَّوْمُ عَلَيْهِ، وَقَالَا وَالشَّافِعِيُّ وَمَالِكٌ: حَرَامٌ، وَهُوَ الصَّحِيحُ كَمَا فِي «الْمَوَاهِبِ». قُلْت: فَلْيُحْفَظْ هَذَا لَكِنَّهُ خِلَافُ الْمَشْهُورِ.
☀️ رد المحتار على الدر المختار:
(قَوْلُهُ: وَيَحِلُّ تَوَسُّدُهُ) الْوِسَادَةُ: الْمِخَدَّةُ، «مِنَحٌ» وَتُسَمَّى مُرْفَقَةً. وَإِنَّمَا حَلَّ؛ لِمَا رُوِيَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ جَلَسَ عَلَى مُرْفَقَةِ حَرِيرٍ. وَكَانَ عَلَى بِسَاطِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمَا مُرْفَقَةُ حَرِيرٍ. وَرُوِيَ أَنَّ أَنَسًا رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ حَضَرَ وَلِيمَةً فَجَلَسَ عَلَى وِسَادَةِ حَرِيرٍ. وَلِأَنَّ الْجُلُوسَ عَلَى الْحَرِيرِ اسْتِخْفَافٌ وَلَيْسَ بِتَعْظِيمٍ فَجَرَى مَجْرَى الْجُلُوسِ عَلَى بِسَاطٍ فِيهِ تَصَاوِيرُ، «مِنَحٌ» عَن «السِّرَاجِ». (قَوْلُهُ: وَقَالَا إلَخْ) قِيلَ: أَبُو يُوسُفَ مَعَ أَبِي ح، وَقِيلَ: مَعَ مُحَمَّدٍ. (قَوْلُهُ: كَمَا فِي «الْمَوَاهِبِ») وَمِثْلُهُ فِي مَتْنِ «دُرَرِ الْبِحَارِ»، قَالَ الْقُهُسْتَانِيُّ: وَبِهِ أَخَذَ كَثِيرٌ مِن الْمَشَايِخِ كَمَا فِي «الْكَرْمَانِيِّ» اهـ وَنَقَلَ مِثْلَهُ ابْنُ الْكَمَالِ. (قَوْلُهُ: لَكِنَّهُ خِلَافُ الْمَشْهُورِ) قَالَ فِي «الشُّرُنْبُلَالِيَّةِ»: قُلْت: هَذَا التَّصْحِيحُ خِلَافُ مَا عَلَيْهِ الْمُتُونُ الْمُعْتَبَرَةُ الْمَشْهُورَةُ وَالشُّرُوحُ. 
(كِتَابُ الْحَظْرِ وَالْإِبَاحَةِ: فَصْلٌ فِي اللُّبْسِ)

✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم 
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی