🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 189* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(78) نمازِ استسقاء کے چند مستحبات:*
نماز استسقاء میں درج ذیل امور کا اہتمام کرنا مستحب اور پسندیدہ ہے:
(۶) ہر آدمی دل سے سچی توبہ کرے اور اگر اس پرکسی دوسرے کا حق ہو تو اسے ادا کرے۔
(۷) تمام مسلمانوں کے لیے مغفرت اور عفووکرم کی دعا کریں۔
(۸) اپنے کمزور، بوڑھے اور بچوں کو آگے رکھیں اور ان سے دعا کرائیں اور ان کے وسیلہ سے دعا مانگیں۔
(۹) چھوٹے بچوں کو اپنی ماوں سے جدا کریں ، تاکہ ان کے گریہ و بکا سےماحول رقت آمیز ہوجائے۔
(۱۰) بہتر ہے کہ بے زبان جانوروں کو بھی اپنے ساتھ لائیں ، تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت متوجہ ہونے کا زریعہ بنیں۔ (اگر مسجد میں نماز استسقاء ہو رہی ہو، تو جانوروں کو باہر باندھیں)
📚حوالہ:
(1) درمختار مع الشامی زکریا:3/72
(2) طحطاوی علی المراقی طبع کراچی :300
(3) کتاب المسائل:1/507
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━