🌻 نماز میں سورت بھول جانے کا حکم
📿 نماز میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورت بھول جانے کا حکم:
اگر کسی شخص سے نماز میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورت بھول جائے اور وہ رکوع میں چلا جائے تو ایسی صورت میں اس کو واپس قیام کی طرف لوٹ آنا چاہیے، پھر سورت پڑھ کر دوبارہ رکوع کرکے نماز کے آخر میں سجدہ سہو کرلینا چاہیے، لیکن اگر وہ واپس قیام کی طرف لوٹ نہ آیا اور نماز جاری رکھی اور آخر میں سجدہ سہو کرلیا تب بھی نماز ادا ہوجائے گی۔
☀️ حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح:
ولو ترك السورة فتذكرها في الركوع أو بعد الرفع منه قبل السجود فإنه يعود ويقرأ السورة ويعيد الركوع وعليه السهو؛ لأنه بقراءة السورة وقعت فرضا فيرتفض الركوع حتى لو لم يعده فسدت صلاته. (بَابُ سُجُودِ السَّهْوِ)
✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی