🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 187* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(75) نمازِ استسقاء کتنے دن پڑھی جائے گی؟*
بہتر یہ ہے کہ تین دن لگاتار نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
*(76) نماز استسقاء کہاں پڑھی جائے؟*
بہتر یہ ہے کہ نمازِ استسقاء کے لیے عید گاہ یا کسی بڑے میدان میں جمع ہونے کا انتظام کیاجائے، البتہ مکہ معظّمہ،مدینہ منورہ اور بیت المقدس میں مسجدِ حرام ،مسجدِ نبوی اور مسجدِ اقصیٰ میں استسقاء کی نماز پڑھی جائے گی۔
*(77) نمازِ استسقاء اکیلے اکیلے پڑھنا:*
اگر نماز باجماعت کا موقع نہ ہو تو لوگوں کا جمع ہوکرانفرادی طور پر استسقاء کی نماز پڑھنا یا صرف اجتماعی دعا کرنا بھی درست ہے۔
📚حوالہ:
(1) حلبی کبیر:427
(2) درمختار مع شامی زکریا:3/72
(3) کتاب المسائل:1/506
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━