░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 179 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

━━❰・ *پوسٹ نمبر 179* ・❱━━━
           *سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
 
 *(58) تسبیحات کی گنتی کیسے کرے؟* 
صلاۃ التسبیح کی گنتی کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ دل میں یاد رکھیں یا انگلیاں حسبِ معمول اپنی جگہ پر رکھی رہیں اور ہرتسبیح پر ایک ایک انگلی اسی جگہ دباتے رہیں، تسبیح ہاتھ میں لے کر یا انگلیاں باقاعدہ بند کرکے گننا اگرچہ مفسدِ صلاۃ نہیں؛ لیکن مکروہ ہے، اور اگر زبان سے گنتی کی تو نماز ہی فاسد ہو جائے گی۔

 *(59) کسی رکن میں تسبیح بھول جائے تو کیا کرے؟* 
اگر کسی رکن میں تسبیح بھول جائے تو اسے دوسرے رکن میں پورا کرلے؛البتہ قومہ ، جلسہ اور جلسہ استراحت  میں سابقہ بھولی ہوئی تسبیحات نہ پڑھے؛ بلکہ یہ تلافی قیام، رکوع، سجدہ اور قعدہ میں ہی کرے۔

📚حوالہ:
(1) شامی زکریا:2/472
(2) فضائل اعمال:1/175
(3) کتاب المسائل:1/501
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی