░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 178 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

━━❰・ *پوسٹ نمبر 178* ・❱━━━
          *سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*

 *(56) صلٰوۃ التسبیح دو دو رکعت کرکے پڑھنا* 
جس طرح صلٰوۃ التسبیح کی چار رکعت ایک سلام سے ادا کرنا جائز ہے، اسی طرح دو سلاموں کے ساتھ ادا کرنا بھی جائز اور درست ہے، تاہم بہتر یہی ہے کہ ایک سلام سے چار رکعتیں پڑھیں؛ تاکہ تسبیح کی مقررہ مقدار (300) پوری ہوجائے، اور اگر دو دو رکعت کرکے پڑھیں، پھر بھی مذکورہ مقدار پوری کرنے کا لحاظ رکھیں۔

 *(57) صلاۃ التسبیح میں کونسی سورتیں پڑھے؟* 
صلاۃ التسبیح میں کوئی خاص سورت پڑھنا متعین نہیں ہے، بلکہ حسبِ موقع اور حسبِ سہولت کوئی بھی سورت پڑھی جا سکتی ہے؛ البتہ بعض علماء نے تسبیح سے مناسبت کی وجہ سے ایسی سورتوں کو پڑھنا افضل قرار دیا ہے،جس کی ابتداء میں تسبیح کا ذکر ہے:جیسے سورہ حدید ،سوره حشر، سوره صف،سوره جمعہ وغیرہ

📚حوالہ:
(1) فتاوی درالعلوم دیوبند:4/315
(2) بذل المجہود بیروت 5/529
(3) معارف السنن اشرفیہ :4/289
(4) شامی زکریا:2/472
(5) کتاب المسائل:1/501
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی