░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 169 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

━━❰・ *پوسٹ نمبر 169* ・❱━━━
          *سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*

 *(36) نماز اشراق کی فضیلت* 
اشراق کی نماز کی حدیثِ  مبارک میں بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے:
حضرت انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو شخص فجر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھے اور پھر اپنی جگہ بیٹھا رہے؛ یہاں تک کہ اشراق کا وقت ہو جائے اور پھر اٹھ کر (کم از کم) دو رکعات اشراق کی نماز پڑھ لے تو اس کو ایک حج اور ایک عمرے کا ثواب ملتا ہے۔ 

*(37) نماز اشراق کا وقت*
سورج طلوع ہونے کے بعد جب آفتاب میں اتنی تیزی آجائے کہ اس پر کچھ دیرنظر جمانا مشکل ہو، یعنی طلوعِ آفتاب کے 15-20 منٹ کے بعد اشراق  کا وقت شروع ہوجاتا ہے۔
 *(38) نماز چاشت کی فضیلت* 
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں،" کہ جو شخص چاشت کی 12 رکعت نماز پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں سونے کا محل تیار کرتے ہیں۔
        
📚حوالہ:
(1) سنن الترمذی ط بشار 1/727
(2) جامع الاصول فی احادیث الرسول 9/401
(3) احسن الفتاوی 3/467
(4)  کتاب المسائل:1/494
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی