░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 164 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

━━❰・ *پوسٹ نمبر 164* ・❱━━━
          *سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*

  *(26) سنتوں کی نیت*  
سنن و نوافل میں مطلق نیت کافی ہوتی ہے ،یعنی اگر محض یہ نیت کرلی کہ میں اتنی رکعت نماز پڑھ رہا ہوں تو بھی وقتیہ سنتیں ادا ہو جائیں گی، باقاعدہ سنت کہنا یا وقت کا ذکر کرنا وغیرہ کچھ ضروری نہیں ہے،اور اگر کوئی ان تفصیلات کو ذکر  کردے تو حرج بھی نہیں۔ (بعض جاہلوں میں یہ بات مشہور ہے کہ فرض نمازیں اللہ کے لیے پڑھی جاتی ہیں اور سنت نمازیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے ادا کی جاتی ہیں، تو یہ بات محض جہالت  پر مبنی ہے۔نمازیں تو صرف اللہ تعالٰی ہی کے لیے پڑھی جائیں گی، خواہ فرائض ہوں یا سنن و نوافل، اور سنت نمازوں کو صرف اس لیے سنت کہا جاتا ہے کہ ان کے پڑھنے کا ثبوت اور حکم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے۔

📚حوالہ:
(1) درمختار مع الشامی زکریا: 2/94
(2) فتاوی دارالعلوم دیوبند:4/206
(3) کتاب المسائل:1/491
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی