🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 163* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(24) عشاء کے بعد کی سنتِ غیرموکدہ*
عشاء کے بعد چار رکعات سنتِ غیرموکدہ ہیں۔ (تاہم اس میں اختلاف ہےکہ یہ چار رکعت دو سنتِ موکدہ سمیت ہیں یا الگ ہیں؟ بعض حضرات کی رائے ہے کہ ان چار رکعتوں میں دو موکدہ بھی شامل ہیں، اور بعض نے انہیں الگ رکھا ہے اور وہ کل چھ رکعات کے قائل ہیں، دو موکدہ اور چارغیرموکدہ)
*(25) ظہر سے پہلے کی چھوٹی ہوئی سنتیں فرض کے بعد کس ترتیب سے پڑھیں؟*
اگر ظہر سے پہلے والی چار سنتیں فرض سے پہلے نہ پڑھ سکا تو فرض کے بعد اولاً دو رکعت سنتِ موکدہ پڑھے اس کے بعد پہلے کی چھوٹی ہوئی سنتیں ادا کرے، یہی قول مختار اور اصح ہے۔
📚حوالہ:
(1) حلبی کبیر:387
(2) شامی زکریا 2/452
(3) احسن الفتاوی:3/485
(4) کتاب المسائل 1/490
(5) مجمع الانھر 1/131 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━