░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 161 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

━━❰・ *پوسٹ نمبر 161* ・❱━━━
          *سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*

 *(17) ظہر کے بعد کی سنتِ موکدہ*
ظہر کی نماز کے بعد دو رکعت سنت پڑھنا سنت موکدہ ہے۔
 
*(18) ظہر کے بعد کی سننِ غیر موکدہ*
ظہر کی نماز کے بعد دو رکعت سنتِ موکدہ کے علاوہ مزید دو رکعت پڑھنا مستحب ہے، اور اس میں اختیار ہے چاہے تو دو دو رکعت الگ الگ پڑھیں یا ایک ہی سلام سے چار رکعت پڑھیں، فضیلت حاصل ہوجائےگی۔

 *(19)جمعہ کے بعد کی سنتیں* 
جمعہ کی نماز کے بعد چار رکعت سنتِ موکدہ ہیں، اور اس کے بعد دو رکعت   امام ابویوسف رحمہ اللہ کے نزدیک سنت موکدہ ہیں اور طرفین رحمہما اللہ کے نزدیک سنت غیرمؤکدہ۔

📚حوالہ:
(1) ترمذی شریف 1/96
(2) حلبی کبیر 383
(3) شامی زکریا:2/452
(4) نسائی شریف:1813
(5) طحطاوی قدیم :212
(8) رواہ مسلم حدیث:881
(9) احسن الفتاوی :3/486
(10) کتاب المسائل:1/488
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی