🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 156* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(8) فجر کی سنت کی قضا*
اگر کسی وجہ سے فجر کی سنت چھوٹ جائے تو طلوعِ شمس سے پہلے تو ادا نہ کریں، البتہ اسی دن اشراق کے وقت سے زوال کے درمیان اسے بطور نفل ادا کرلینا بہتر ہے۔
*(9) تہجد کی نیت سے دو رکعت پڑھیں پھر معلوم ہوا کہ صبح صادق ہو چکی تھی*
اگر کسی شخص نے تہجد کی نیت سے دو رکعت نفل ادا کی پھر معلوم ہوا کہ اس نے صبح صادق کے بعد (یعنی فجر کا وقت شروع ہونے کے بعد) وہ دو رکعتیں پڑھی ہیں،تو یہ دو رکعتیں فجر کی سنت کے قائم مقام ہوجائیں گی، اب وہ ازسرنو فجر کی سنت نہ پڑھے۔
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا: 2/512
(2) الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا 2/455
(3) کتاب المسائل: 2/484
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━