🌻 *روٹی کے بعض حصے کھا کر باقی ضائع کرنے پر تنبیہ*
📿 *روٹی کے بعض حصے کھا کر باقی حصہ ضائع کرنے پر تنبیہ:*
روٹی اللہ تعالیٰ کی عظیم اور اہم ترین نعمتوں میں سے ہے، اس کی شکر گزاری کا تقاضا یہ ہے کہ اس کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ آجکل کئی سارے لوگ روٹی کے بعض حصے کھا کر باقی حصہ ضائع کردیتے ہیں، یہ ناجائز ہے، البتہ اگر کوئی حصہ جلا ہوا ہو یا ٹھیک طرح پکا ہوا نہ ہو تو اس کو نہ کھانے میں کوئی حرج نہیں، اس صورت میں بھی اگر وہ کسی جاندار کے کھانے کے قابل ہے تو اسی کو کھلا دیا جائے۔
☀️ رد المحتار على الدر المختار:
وَمِنَ الْإِسْرَافِ أَنْ يَأْكُلَ وَسَطَ الْخُبْزِ وَيَدَعَ حَوَاشِيَهُ أَوْ يَأْكُلَ مَا انْتَفَخَ مِنْهُ إلَّا أَنْ يَكُونَ غَيْرُهُ يَأْكُلُ مَا تَرَكَهُ فَلَا بَأْسَ بِهِ كَمَا لَوْ اخْتَارَ رَغِيفًا دُونَ رَغِيفٍ. (كِتَابُ الْحَظْرِ وَالْإِبَاحَةِ)
✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی