Top Ad unit 728 × 90

✨📰 خاص مضامین 📰🏅

random
Random Banner

دنیا کا سب سے طویل مدت ٹریفک جام



دنیا کا سب سے لمبا ٹریفک جام جو 12 دن تک جاری رہا
کوئی ٹریفک جام میں پھنسے تو چند منٹ بعد کوفت کا شکار ہو جاتا ہے، لہذا ان لاکھوں لوگوں کی حالت ِ زار کا سوچیے جو ایک دو نہیں پورے 12 دن تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ 

یہ انوکھا واقعہ14 تا 26 اگست 2010ء چین کے صوبے ہیبئی میں رونما ہوا، تب چائنا نیشنل ہائی وے پر بہت زیادہ ٹرک آنے، سڑک کی مرمت اور کئی گاڑیاں خراب ہونے سے ایسا زبردست ٹریفک جام ہوا کہ ’’100 کلومیٹر‘‘تک گاڑیوں کی لائن لگ گئی۔ 

حالت اتنی خراب تھی کہ ہر گاڑی روزانہ صرف 1 کلومیٹر سفر طے کر پاتی، لوگوں نے سڑک کنارے عارضی دکانیں کھول لیں جہاں ہر شے دستیاب تھی، یہ دنیا کا سب سے لمبا ٹریفک جام تھا۔


 

دنیا کا سب سے طویل مدت ٹریفک جام Reviewed by Mian Muhammad Shahid Sharif on اپریل 29, 2025 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.