🌻 *منگیتر سے ظہار کا حکم*
📿 *منگیتر سے ظہار کی شرعی حیثیت:*
اپنی بیوی کو اپنی ماں، بہن یا کسی اور محرم عورت کے ساتھ سے حرام ہونے میں تشبیہ دینا ظہار کہلاتا ہے کہ بیوی کو یہ کہے کہ: تم میری ماں جیسی ہو، یعنی حرام ہونے میں۔ جس کی تفصیل اہلِ علم سے معلوم کی جاسکتی ہے۔ یہاں یہ بتانا مقصود ہے کہ یہ ظہار صرف بیوی ہی سے کیا جاسکتا ہے، اس لیے اگر کسی شخص سے اپنی منگیتر (یعنی جس عورت کے ساتھ صرف منگنی ہوئی ہے، نکاح نہیں ہوا، اس) سے ظہار کیا تو اس سے کچھ بھی واقع نہیں ہوتا، البتہ ایسے الفاظ سے اجتناب کرنا چاہیے۔
☀️ الفتاوى الهندية:
الظِّهَارُ: هُوَ تَشْبِيهُ الزَّوْجَةِ أَوْ جُزْءٍ مِنْهَا شَائِعٍ أَوْ مُعَبَّرٍ بِهِ عَن الْكُلِّ بِمَا لَا يَحِلُّ النَّظَرُ إلَيْهِ مِن الْمُحَرَّمَةِ عَلَى التَّأْبِيدِ وَلَوْ بِرَضَاعٍ أَوْ صِهْرِيَّةٍ، كَذَا فِي «فَتْحِ الْقَدِيرِ»، سَوَاءٌ كَانَت الزَّوْجَةُ حُرَّةً أَوْ أَمَةً أَوْ مُكَاتَبَةً أَوْ مُدَبَّرَةً أَوْ أُمَّ وَلَدٍ أَوْ كِتَابِيَّةً، كَذَا فِي «السِّرَاجِ الْوَهَّاجِ». وَشَرْطُهُ فِي الْمَرْأَةِ كَوْنُهَا زَوْجَةً. (الْبَابُ التَّاسِعُ فِي الظِّهَارِ)
✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی