🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 152* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
💫 *(2) تطوع کی قسمیں*
اصطلاحِ فقہ و حدیث میں فرض اور واجب کےعلاوہ جتنی بھی نمازیں ہیں سب کو تطوع (نفل ) کہا جاتا ہے،پھر اس تطوع کی بنیادی طورپر بالترتیب تین قسمیں ہیں:
*(1) سنن موکدہ*
یہ کل بارہ رکعتیں ہیں،فجر سے قبل دو رکعت ،ظہراور جمعہ سے پہلے چار رکعت ،ظہر کے بعد دورکعت ،مغرب کے بعد دو رکعت اور عشاء کے بعد دو رکعت،ان میں سے کسی بھی سنت کو بلاعذر چھوڑنا گناہ ہے، جمعہ کے بعد کی چھ رکعتیں بھی مفتی بہ قول کے مطابق سنت موکدہ ہیں۔
*(۲) سنن غیرموکدہ*
اس میں ظہر کے بعد دو رکعت (دو رکعت سنن موکدہ کے بعد مزید دو رکعت مراد ہیں) ،عصر سے قبل چار رکعت ،عشاء سے قبل چار رکعت اور عشاء کے بعد دو یا چار رکعت شامل ہیں۔ان کا بلاعذر چھوڑنا خلافِ اولٰی ہے، یعنی بہتر نہیں ہے۔
*(۳) مندوبات*
جیسے : نماز اشراق ،چاشت ،اوابین اور تہجد وغیرہ ،ان نوافل کو پڑھنا موجبِ ثواب ہے اور ترک میں کوئی کراہت نہیں۔
📚حوالہ:
(1)شامی زکریا 2/367
(2) المحیط البرھانی 2/162
(3)کتاب المسائل 1/482
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━