الکمونیا بلاگ – علم، تحقیق، آئی ٹی اور ویڈیو ٹریننگ کا مرکز الکمونیا بلاگ ایک جامع علمی و تحقیقی پلیٹ فارم ہے جہاں آپ کو اسلامی مضامین، قرآنی موضوعات، احادیث کی تشریحات، تاریخِ اسلام، شخصیات پر تحقیقی مقالات، ادب اور فلسفہ جیسے موضوعات کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، کمپیوٹر سائنس، ڈیجیٹل ٹولز اور پروفیشنل اسکلز پر مبنی مواد بھی دستیاب ہے۔ مزید برآں، یہاں آپ کو ویڈیو ٹریننگز اور آن لائن لرننگ کورسز بھی ملتے ہیں جو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آپ کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں۔

✨ "تازہ ترین" ✨

Post Top Ad

LightBlog

پیر، 21 اپریل، 2025

░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 151 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 151* ・❱━━━
            *سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*

 *(1) سنن و نوافل کی ضرورت*
فرائض و واجبات کے ساتھ  نوافل و سنن کا اہتمام بھی ضروری ہے،اس لیے کہ بسا اوقات فرائض کی ادائیگی میں دانستہ یا نادانستہ طور پر کچھ کمی رہ جاتی ہے،تو اس کمی کی تلافی آخرت میں سنن و نوافل کے ذریعہ  کی جائے گی۔ احادیث مبارکہ میں اس کی صراحت موجود ہے۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا:
"قیامت کے دن آدمی کے اعمال میں سب سے پہلے نمازکا حساب کیا جائے گا،اگر نمازاچھی ہوئی تو وہ شخص کامیاب اور بامراد ہوگا،اور اگر نماز خراب نکلی تو وہ ناکام و نامراد ہوگا، پھر اگر فرض نماز میں کچھ کمی ہوئی تو اللہ تعالٰی ارشاد فرمائیں گے،دیکھو کیا میرے بندے کے پاس کچھ نفلیں بھی ہیں،(اگر نفلیں ہوں گی ) تو اللہ تعالٰی ان سے فرضوں کی کمی پورا فرما دیں گے۔ اس کے بعد پھر اسی طرح باقی اعمال کا حساب ہوگا،(یعنی فرض روزہ زکوٰۃ وغیرہ  کی کمی نفلی روزوں اور صدقات سے پوری کردی جائےگی۔
اس لئے ضروری ہے کہ ہرمسلمان محض فرائض کی انجام دہی پر اکتفا نہ کرے بلکہ اپنے نامہ اعمال میں نوافل کا ذخیرہ بھی  زیادہ سے زیادہ جمع رکھے، تاکہ آخرت میں قرب خداوندی اور درجات کی بلندی کی نعمت سے سرفراز ہوسکے۔

📚حوالہ:
(1) ترمذی شریف 1/94
(2) طحطاوی علی مرقی الفلاح قدیم: 212
 (3) کتاب المسائل 1/481
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

Page List