🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 146* ・❱━━━
*وتر کے احکام و مسائل :*
*(16) وتر کے بعد نوافل کھڑے ہوکر پڑھیں یا بیٹھ کر؟*
وتر کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا بھی احادیث سے ثابت ہے، اور انہیں کھڑے ہوکر پڑھنے میں ثواب زیادہ ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ان نفلوں کو بیٹھ کر پڑھنا بدن بھاری ہونے اور ضعف کی بنا پر تھا، علاوہ ازیں آپ کے لیے بیٹھ کر پڑھنے کا ثواب بھی کھڑے ہوکر پڑھنے کے برابر تھا، جب کہ امت کے لیے بلاعذر بیٹھ کر نماز پڑھنے میں آدھے ثواب کا ہی استحقاق ہوگا۔
*(17) قنوتِ نازلہ*
اگر کسی جگہ کے مسلمان دشمنوں کی طرف سے سخت فتنہ اور مصیبت میں مبتلا ہوجائیں ،تو حکم یہ ہے کہ امام فجر کی نماز میں رکوع کے بعد قومہ میں " قنوت نازلہ" پڑھے،جس میں مسلمانوں کے لیے فتنہ سے حفاظت اور دشمنانِ اسلام کے لیے تباہی اور ان کی شرور سے بچاو کی دعائیں کی جائیں، مقتدی حضرات ہر دعا پر سراً اٰمین کہیں۔
📚حوالہ:
(1) مسلم شریف رقم 737-732
(2) درمختار مع الشامی زکریا 2/448
(3) امداد الاحکام 2/222
(2)کتاب المسائل 2/447
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━