🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 145* ・❱━━━
*وتر کے احکام و مسائل :*
*(14) وتر میں قعدہ اولیٰ بھول کر کھڑا ہوگیا*
اگر کوئی شخص وتر پڑھتے ہوئے قعدہ اولیٰ کے بجائے تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگیا،تو اسے چاہیے کہ قعدہ کی طرف نہ لوٹے، بلکہ نماز پوری کرکے سجدہ سہو کرلے،لیکن اگر لوٹ گیا اور قعدہ کرکے پھر کھڑے ہوکر نماز پوری کی ،تو بھی سجدہ سہو کے ساتھ نماز درست ہو جائے گی۔
*(15) مسبوق امام کے ساتھ دعائے قنوت پڑھے گا*
جو شخص وتر کی نماز میں مسبوق ہو وہ صرف امام کے ساتھ دعائے قنوت پڑھے گا،حتی کہ اگر وہ وتر کی تیسری رکعت کا رکوع امام کے ساتھ پالے تو وہ حکماً دعائے قنوت پڑھنے والا قرار پائےگا، بعد میں اسے کسی رکعت میں قنوت پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
📚حوالہ:
(1) الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا 2/441
(2) الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا 2/448
(3) کتاب المسائل 2/446
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━