🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 143* ・❱━━━
*وتر کے احکام و مسائل :*
*(10) مقتدی کی دعائے قنوت سے قبل امام کا رکوع میں چلاجانا*
اگر وتر میں مقتدی نے دعائے قنوت شروع بھی نہ کی تھی کہ امام نے رکوع کی تکبیر کہہ دی،تو اگر کوئی بھی مختصر دعا پڑھ کر رکوع ملنے کی امید ہو تو مقتدی وہ دعا پڑھ کر رکوع میں شامل ہو،اور اگر امام کے ساتھ رکوع فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو دعائے قنوت ترک کردے۔
*(11) دعائے قنوت پوری ہونے سے قبل امام نے رکوع کردیا*
ابھی مقتدی دعائے قنوت پوری نہیں کر پایا تھا کہ امام رکوع میں چلا گیا،تو مقتدی کو چاہئے کہ اپنی دعائے قنوت چھوڑکر امام کے ساتھ رکوع میں چلا جائے۔
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا 2/447
(2) کتاب المسائل 1/445
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━