🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 142* ・❱━━━
*وتر کے احکام و مسائل :*
*(8) رمضان میں وتر باجماعت پڑھنا مسنون ہے*
رمضان المبارک میں تراویح کے بعد وتر کی نماز باجماعت پڑھنی مسنون ہے۔
*(9) اکیلے عشاء پڑھنے والے کا وتر کی جماعت میں شریک ہونا*
رمضان المبارک میں اگر کسی شخص کی عشاء کی جماعت نکل گئی اور وہ مسجدمیں اس وقت پہنچا جب کہ تروایح کی جماعت ہو رہی تھی، تو اسے چاہیے کہ اولاً عشاء کے فرض پڑھے اس کے بعد تروایح میں شریک ہو اور وتر بھی جماعت سے پڑھے ،اور تروایح کی اگر کچھ رکعتیں رہ جائیں تو انہیں وتر کے بعد ادا کرلے۔
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا 2/502
(2) صغیری 210
(3) بھشتی گوہر 11/32
(4) امداد الاحکام 2/215
(5) کتاب المسائل 1/444
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━