🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 137* ・❱━━━
*نماز کا مسنون طریقہ:*
*🔷 عورت اور مرد کی نماز کی کیفیت میں فرق :*
(19) عورتوں کے لیے جماعت میں شرکت ناپسندیدہ ہے، جب کہ مردوں کے لئے جماعت سنت موکدہ یا واجب ہے۔
(20) اگر عورتیں جماعت میں شریک ہوں تو ان کو مردوں کے پیچھے کھڑا ہونا ضروری ہے، جب کہ مردوں کے لیے آگے کھڑا ہونے کا حکم ہے۔
(21) عورتوں پر جمعہ فرض نہیں جب کہ مردوں پر لازمی ہے۔
(22) عورتوں پر عید کی نماز واجب نہیں، جب کہ مردوں پر لازم ہے۔
(23) عورتوں کے لیے فجر کی نماز اسفار(روشنی)میں پڑھنا مستحب نہیں (بلکہ انہیں اول وقت فجر کی نماز پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے) جب کہ مردوں کے لئے اسفار میں پڑھنا افضل ہے۔
(24)جہری نماز میں عورتوں کے لیے جہر جائز نہیں ،جب کہ مردوں کے لیے جہر جائز ہے اور امام کے لیے واجب ہے۔
📚حوالہ:
(1)شامی زکریا 2/211
(2)مراقی الفلاح 306
(3)کتاب المسائل 1/365
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━